ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرز، نرسز کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم، نیا آرڈیننس جاری

ڈاکٹرز، نرسز کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم، نیا آرڈیننس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا)  مہنگائی کے بعد اب عوام سے مفت علاج کی سہولت بھی چھین لی گئی، پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا آرڈیننس جاری، گورنر کی منظوری کے بعد نافذ کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا آرڈیننس جاری کردیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام پرائیویٹ ہسپتالوں پر مشتمل بورڈ آف گورنر کے سپرد کردیا گیا، ڈاکٹرز، نرسز  اور پیرا میڈیکس کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم کر دیا گیا، کوئی سرکاری ڈاکٹر بھرتی ہوگا نہ نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف بھی پرائیوٹائزڈ ہوگا۔

 ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام چلانے کیلئے پرنسپل اور ایم ایس کاعہدہ ختم کردیا گیا، ڈین، ہسپتال ڈائریکٹرز، میڈیکل ڈائریکٹرز، نرسنگ ڈائریکٹرز کاعہدہ اور فنانس ڈائریکٹرز کا عہدہ متعارف کرا دیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں میں فری علاج معالجہ بورڈ آف گورنر کی صوابدید پر ہوگا۔

بورڈ آف گورنر کے پاس ٹیچنگ ہسپتالوں میں تقرر و تبادلوں کا اختیار ہوگا، بورڈ آف گورنر ہی ٹیچنگ ہسپتالوں میں نظام چلانے کا مجاز ہوگا۔

دوسری جانب ایم ٹی آئی ایکٹ آرڈیننس کے نفاذ پر ینگ ڈاکٹر ، نرسز و پیرامیڈیکس نے احتجاج کا عندیہ دے دیا، 6 ستمبر کو گرینڈ الائنس نے اجلاس طلب کرلی۔

ینگ ڈاکٹرز، نرسزو پیرامیڈکس کا کہناہےکہ ہرفورم پر اس اقدام کی مذمت کریں گے، ایم ٹی آئی ایکٹ کےذریعےہسپتالوں کےتمام ملازمین سےسرکاری ملازمت کادرجہ واپس لےلیاگیاہےجومعاشی قتل سےکم نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer