درنایاب: اورنج لائن ٹرین کوایل ڈی اے حکام کی ہٹ دھرمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دس ارب کےریوالونگ فنڈزکےباوجود فنڈزجاری کرنےسےانکارکردیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنج لائن منصوبہ کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے نے 10ارب کےفنڈزجاری کرنےسےانکارکردیا ہے، چیف انجنیئرایل ڈی اے کی تصدیق کےباوجود ڈی جی نے انکار کیا، عدالت کی واضح ہدایت پربھی ایل ڈی اے نے متعلقہ اداروں کوٹرخا دیا۔
واضح رہے کہ اورنج لائن منصوبے کو فوری طور پر 9 ارب روپے درکار ہیں جبکہ منصوبے کا تعمیراتی کام رک چکاہے ، انجنئیرز اور مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔ لاہورئیے 3سال سے اورنج منصوبے کے التوا کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، نیسپاک بھی ایل ڈی اے کےسامنے بے بس ہیں۔ اورنج منصوبے کے فنڈز کہاں سے اور کون ادا کرے گا کسی کو معلوم نہیں۔