ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر خوراک نے غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

صوبائی وزیر خوراک نے غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چودھری نےکہاہے کہ غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنیوالے اپنی اصلاح کرلیں، ملاوٹ مافیاسے نجات تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چودھری نے پنجاب فوڈاتھارٹی ہیڈکوارٹر کادورہ کیا جہاں ان کی زیرصدارت فوڈاتھارٹی کااجلاس ہوا۔  ڈی جی فوڈاتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈمحمد عثمان نے صوبائی وزیر کو انتظامی امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر اے ڈی جی آپریشن رافیعہ حیدر،لبنی عثمان،ڈاکٹرشاہ زیب ،ظریف ستی سمیت دیگرافسران موجودتھے۔سمیع اللہ چوہدری نےکہاکہ فوڈاتھارٹی کے محکمہ جاتی ڈھانچے کومزیدبہتربنایاجائےاوربہترین کارکردگی کےحامل ماہرین کوبورڈکاممبربنایاجائے۔
صوبائی وزیرخوراک نےکہاکہ عوام میں بیداری شعورکیلئے آگاہی مہم کاجائزہ کاربڑھایاجائے اورادارے میں بھرتی کیلئے میرٹ اورشفافت کومدنظررکھ کرکی جائے۔ انہوں نےکہاکہ ملاوٹ کی روک تھام میں جدیدفوڈلیبارٹریزکاکلیدی کردارہے۔انہوں نےراولپنڈی،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں لیبارٹیزپرجلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نےکہاکہ صوبےکوملاوٹ مافیاسےنجات تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
وزیرخوراک نےشجرکاری مہم کےتحت فوڈاتھارٹی ہیڈکوارٹر میں پودا بھی لگایا۔انہوں نےکہاکہ غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنیوالے اپنی اصلاح کرلیں
اورانسانی جانوں سےکھیلنےوالے ہوشیارہوجائیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔