سٹی42: دودھ فروشوں کے مافیا نے دودھ کی قیمت از خود بڑھا کر 300 روپے فی کلو کر دی۔ انتظامیہ خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے۔
دودھ فراہم کرنے والوں کی ڈیڑی اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن نے کراچی میں دودھ کی نئی قیمت کا اعلان کردیا۔
ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ شہریوں سے 11اکتوبر سے دودھ کی قیمت 300 روپے فی لیٹر وصول کریں گے کریں گے۔
02 اکتوبر کو کمشنر کراچی کے دفتر میں دودھ فروشوں کی ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جو بے نتیجہ رہا۔ انتظامیہ نے دودھ فروش مافیا کے مطالبے کو نہیں ماناتھا جس کے بعد انہوں نے از خود اعلان کر دیا ہے کہ اب دودھ 300 روپے فی کلو بیچیں گے۔
مافیا کا دعویٰ ہے کہ "دودھ کی پیداواری لاگت" فی لیٹر 271 روپے ہوگئی ہے. اس لئے اخراجات ملا کر فی لیٹر دودھ 300 روپے پر بیچیں گے۔
دودھ فروشوں کی ایسوسی ایشن نے کمشنر کو مجبور کیا کہ وہ ان کی من مانی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کریں۔ مگر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
اجلاس کو درمیان میں ہی ختم کر دیا گیا۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، ریٹیلرز ایسوسی ایشن اور ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کمشنر آفس کے اندر دھرنا بھی دیا اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر دودھ کی نئی قیمت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
اب وہ کہہ رہے ہیں کہ 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے فی لٹر بیچنا شروع کردیا جائے گا۔