ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار برازیلی صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

 بیلجیئم میں گلوبل انوویشن ایوارڈ میں پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک سے تیار برازیلی صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

 بیلجیم میں خواتین ایگروٹیک سمٹ میں پاکستان کا قدرتی نمک خوب سراہا گیا۔

 وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ گلابی نمک عالمی منڈی میں پاکستان کا مقام بڑھا رہا ہے، ہمالیائی گلابی نمک پاکستان کا قدرتی خزانہ ہے، بیلجیئم میں ایوارڈ جیتنا پاکستان کی عالمی تجارتی اہمیت کا ثبوت ہے۔

 ان کا مزید کہان تھا کہ گلوبل انوویشن ایوارڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان کے قدرتی وسائل کی اہمیت اجاگر ہوئی، پاکستان اور برازیل کے اشتراک سے عالمی معیار کی مصنوعات بن رہی ہیں۔