ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف ٹی او کا امتحانی ڈیوٹی فیس پر غیرقانونی کٹوتی ختم کرنے کا حکم

ایف ٹی او کا امتحانی ڈیوٹی فیس پر غیرقانونی کٹوتی ختم کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  فیڈرل ٹیکس محتسب (FTO) نے لاہور بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نگران اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کے معاوضوں پر غیرقانونی ٹیکس کٹوتی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ایف ٹی او کے مطابق نگران اساتذہ کو ملنے والی امتحانی ڈیوٹی فیس پر تنخواہ والا ٹیکس لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ صرف وہی ٹیکس کٹوتی کی جائے گی جو قانون کے مطابق ہو۔

فیصلے کے تحت امتحانی ڈیوٹی پر ہونے والی ناجائز کٹوتیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا اور لاہور بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز ان احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

ایف ٹی او نے لاہور بورڈ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے پر 30 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں۔

یاد رہے کہ اُساتذہ کی جانب سے طویل عرصے سے شکایت کی جا رہی تھی کہ انہیں امتحانات کی نگرانی، پرچوں کی چیکنگ اور دیگر ڈیوٹیوں کے بدلے جو معاوضہ دیا جاتا ہے۔ اس پر بلاجواز ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے جو ان کے لیے معاشی دباؤ کا سبب بنتا ہے۔