ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی ای ٹیکسی سبسڈی سکیم میں عوام کی بےمثال دلچسپی

پنجاب حکومت کی ای ٹیکسی سبسڈی سکیم میں عوام کی بےمثال دلچسپی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب حکومت کی ای ٹیکسی سبسڈی سکیم میں شہریوں کی بھرپور دلچسپی سامنے آئی ہے، جس پر حکومت نے گاڑیوں کی تعداد بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اب تک 57 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ 17 ہزار سے زائد شہریوں نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

حکام کے مطابق 3.5 ارب روپے کی سبسڈی کے تحت 1100 الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے, موصول ہونے والی درخواستوں میں 17 ہزار انفرادی آپریٹرز اور 98 فلیٹ اونرز شامل ہیں۔

ای ٹیکسی سکیم کے تحت 61 لاکھ سے ساڑھے ایک کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں سبسڈی پر فراہم کی جائیں گی جبکہ خواتین کے لیے 10 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ رکھا گیا ہے,حکام کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے ذریعے شہریوں کو ماحول دوست اور کم لاگت سفری سہولت فراہم ہوگی۔

 محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے پر درخواستوں سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کردیا۔