ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں کی 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد

پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں کی 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں کے لیے جمع کی گئی ,56 ہزاردرخواستوں میں سے 46 ہزار درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق ان درخواستوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر مسترد کیا گیا ہے، جن میں غیر قانونی یا غیر تسلی بخش وجوہات شامل ہیں۔

آن لائن تبادلوں کیلئے 28 ہزار اساتذہ تبادلوں کیلئے منتخب ہی نہ ہوسکے،18ہزار اساتذہ کی درخواستیں مسترد کردی گئی،تبادلوں کیلئے ساڑھے 9 ہزار اساتذہ ہی تبادلوں کیلئے منتخب ہوسکے،ابھی تک صرف 162 اساتذہ کی درخواستیں منظور ہوئی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کیلئے کل 56 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی،6ستمبر تک منتخب ساڑھے 9ہزار اساتذہ کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی،تصدیق کے بعد تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔