کاوش میمن: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور کر لی ہے
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کاروبار کے دوران انڈیکس میں 551 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 169,041 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
معاشی اشاریوں میں بہتری، مستحکم روپیہ اور حکومتی پالیسیوں کے تسلسل نے اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان ڈال دی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں انڈیکس مزید بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔