سٹی42: یکم نومبر سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر موجود 17 لاکھ 30 ہزار افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہو گا۔
پاکستان میں کتنے افغانی قیام پذیر ہیں اور ان کی تفصیلات کیا ہیں، چشم کشا حقائق سامنے آ گئے۔
ذمہ دار سرکاری اداروں کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت 44 لاکھ افغانی مختلف شہروں میں قیام پذیر ہیں۔ پاکستان میں مقیم افغانی جن کے پاس رجسٹریشن کی دستاویزات موجود ہیں ان کی تعداد صرف 10 لاکھ 42 ہزار ہے۔افغان کارڈ والے 8 لاکھ 50 ہزار افراد پاکستان میں مقیم ہیں۔
17 لاکھ 30 ہزار افغانی پاکستان میں کسی بھی قانونی دستاویز کے بغیر مقیم ہیں۔یکم نومبر سے ان 17 لاکھ 30 ہزار افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہو گا
سرکاری اداروں کے مطابق صرف اسلام آباد میں 22ہزار غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے غیر ملکیوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔ اب تک اسلام آباد پولیس نے 1100 غیر ملکیوں کو ان کی رہائشوں پر جا کر چیک کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے 458 غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ غیر ملکیوں کی شناخت اور ان کے قانونی دستاویزات کے ثبوتوں کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں