ورلڈکپ وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی

ورلڈکپ وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی۔

بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے دوسرے وارم اپ میچ  میں آسٹریلیا نے جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کی ٹیم 337 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ میں کپتان بابر اعظم نے 90 اور افتخار احمد نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 351 رنز بنائے۔آسٹریلیا کیجانب سے گلین میکسویل77 رنز بنائے، کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50، ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48، 48 رنز کی باری کھیلی جبکہ مارنس لبوشین 40، مچل مارش 31 اور اسٹیو اسمتھ 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے باؤلر  اسامہ میر نے 2، محمد وسیم، حارث روف، شاداب خان اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Ansa Awais

Content Writer