ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجھ پر بس چاے میں روٹی ڈبو کر کھانے کا کیس بنانا رہ گیا؛عمران خان

مجھ پر بس چاے میں روٹی ڈبو کر کھانے کا کیس بنانا رہ گیا؛عمران خان
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں پیشی کےموقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو  کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے اور اس موقع پر  میڈیا نمائندوں نے ان سے سوالات کیے۔اس موقع پر عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے رسمی گفتگو نہیں کی تاہم صحافیوں کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اوپریہی کیس بنانارہ گیا ہےکہ چائے میں روٹی ڈال کرکھاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اسمبلی میں اب نہیں جائیں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آج کیا ہونے جا رہا ہے؟عمران خان نے جواب دیا کہ کچھ پتہ نہیں ، عمران خان نے کہا کہ  لوگ سسٹم سے مایوس ہو چکے ہیں، ملک میں ایک چیز واضح ہے کہ طاقتور اور عام آدمی کیلئے الگ الگ قانون ہے۔
میرے خلاف ایک ہی ایف آئی آر رہ گئی ہے چاے میں روٹی ڈبو کر کھانے کی،جب مذاکرات کرتے ہیں تو بات چیت کے لئےدروازے کھلے رہتے ہیں،بندوق کے زور پر تو بات چیت نہیں ہوتی،قومی اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے،ہفتہ سے ملک بھر میں متاثرین سیلاب کی امداد  کے لئےچیک تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔