سابق وزیراعظم عمران خان پر کیس، الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

Imran Khan, ecp new statement
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن، سابق وزیراعظم عمران خان کی 50 ہزار جرمانے کے خلاف اپیل، الیکشن کمیشن نے عمران خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی،ریاستی وسائل استعمال نہیں کیے،ملک بھر میں جلسے کیے کبھی سرکاری مشینری کو استعمال نہیں کیا، سرکاری وسائل کے استعمال پر نوٹس پبلک آفس ہولڈر کو جاتا ہے،الیکشن لڑنے والے امیدوار کو نوٹس جاری نہیں کیا جاتا۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر  نے مؤقف اختیار کیا کہ این اے 31 پشاور میں عمران خان گئے لیکن وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں بلکہ امیدوار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer