ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمپ جیل میں قیدی نے خودکشی کرلی

کیمپ جیل میں قیدی نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) کیمپ جیل کی بیرک میں قیدی نے خودکشی کرلی،قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں قیدی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا،جیل حکام کا کہناتھا کہ قیدی عادل نے پھندا لے کر خود کشی کی،عادل گزشتہ سال اقدام قتل کے کیس میں جیل آیا تھا،عادل نفسیاتی مریض تھا،علاج بھی چل رہا تھا،مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر واضح ہوں گے،لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی سنگین صورت حال میں جیل میں قیدیوں کی اموات کے واقعات بھی  پیش آئے،نہ صرف جیل میں قید قیدی اس وبا کا شکار ہوئے بلکہ دیگر شعبوں سے منسلک افراد بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکے،اپریل میں جیل حکام کی جانب سے ایک بیان دیا گیا جس میں بتایا گیا کہ جیلوں میں موجود 80 قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، کیمپ جیل میں 527 قیدیوں اور سٹاف ممبران کا کورونا ٹیسٹ کرایا جاچکاہے، جن میں سے59 قیدیوں اور ایک جیل وارڈر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ بقیہ رپورٹس ایک دو روز میں موصول ہوجائیں گی۔

  کیمپ جیل میں قیدی کی ہلاکت کا معاملہ بھی پیش آیا،چھ ماہ قبل تھانہ لوئر مال کی جانب سے چوری کے مقدمے میں عمران نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا جس کو جوڈیشل پر کیمپ جیل بھجوا دیا گیاتھا ۔ آٹھ اپریل کو عمران کے ورثا کو بتایا گیا کہ عمران سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا لیکن آج تک عمران کی لاش ورثا کے حوالے نہ کی جا سکی ۔پولیس کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں لاش کا کورونا ٹیسٹ نہ ہونے کے باعث لاش ورثا کو نہیں دی جا سکی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer