کاہنہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

 کاہنہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) کاہنہ میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل ساجد نصیر شہید ہوگیا، ساجدکی نعش پوسٹمارٹم کیلئےمردہ خانےمنتقل کر دی گئی، مقابلے کا مقدمہ ساتھی پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

کاہنہ کےعلاقہ ہلوکی میں پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھےکہ اسی دوران واردات کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کو روکا توملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل ساجد نصیر چہرے پر گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی تاہم ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئےاپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک، ایس پی ماڈل ٹاؤن، سرکل افسران اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

کانسٹیبل ساجد نصیر ضلع قصور کا رہائشی تھا، شہیدنے پسماندگان میں بیوہ اورایک بیٹی چھوڑی ہے، شہید کانسٹیبل ساجد نصیر کا ایک بھائی ماجد نصیر ڈولفن سکواڈ میں فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہاکہ شہید کانسٹیبل ساجد نصیر نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer