ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ، نیب نے بڑا قدم اُٹھا لیا

شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ، نیب نے بڑا قدم اُٹھا لیا
کیپشن: City42 - Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)  قومی احتساب بیور نے صاف پانی کمپنی سکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  کو 5 اکتوبر کو طلب کر لیا، شہباز شریف کو نیب کا نوٹس بھی موصول ہوچکا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 5 اکتوبر کو بروز جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو جمعہ کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا، انہیں طلبی کا نوٹس بھی موصول ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے صاف پانی پراجیکٹ پر وکلاء سے مشاورت شروع کردی ہے،شہباز شریف نے ڈیڑھ ارب روپے کنسلنٹنسی کی مد میں سروے کرانے کے لیے دیئے لیکن کنسلنٹ فرموں نے نہ تو کسی جگہ بور کیا اور نہ ہی پانی کا کوئی پلانٹ لگایا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف سے گزشتہ پیشی پر صاف پانی میں مبینہ طور پر مہنگے داموں ٹھیکے دینے اور حکومتی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔ شہباز شریف کو آئندہ پیشی پر تمام متعلقہ دستاویزات سمیت طلب کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer