سٹی42: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی عزت و احترام کے ساتھ چھٹی کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج بتایا ہے کہ نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم کے محمد وسیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کنٹریکٹ کی مدت ت مکمل ہو گئی ہے۔
پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے نئے ہیڈ کوچ کا تقرر پروسیس میں ہے، نئے ہیڈکوچ کے نام کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
نیشنل ویمن کرکٹ نے انڈیا اور سری لنکا میں ہوئے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنے آدھے میچ ہار دیئے تھے اور آدے میچ بارش کی وجہ سے نتیجہ تک نہیں پہنچے تھے۔ ویمن ٹیم جن ٹیموں سے ہاری ان میں بندگلہ دیش اور ساؤتھ افریقہ کی ویمن ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس بہت ناگفتنی ہونے کی وجوہات میں سے ایک ان کو معیاری کوچنگ کا میسر نہ آنا بتائی جا رہی ہے۔ ویمن ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری کروانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ کیمپ، کئی ملکوں کی ٹیموں کے ساتھ میچوں کے اہتمام تک اپنے پارٹ پر تمام ذمہ داریاں اچھے سے پوری کیں لیکن بعد مین جب ٹیم سری لنکا جا کر میچ ہارنے لگی تو انکشاف ہوا کہ کوچنگ پر اچھی طرح توجہ نہیں دی گئی تھی۔
اب بہرحال پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کہہ رہے ہیں کہ بورڈ ویمن کرکٹ کو بہتر بنانے کے لئے بہترین معاونت فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔