سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 280.91 روپے سے کم ہوکر 280.90 روپے پر بند ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.95 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 66 پیسے سستاہوکر 327.51 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 14 پیسے اضافے سے 374 روپے، یو اے ای درہم 4 پیسے بڑھ کر 75.55 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال75.60 روپے پر برقرار رہا ۔