قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے متعدد افسران کو ترقی کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ظفر عباس خان کو سیکشن افسر محکمہ داخلہ تعینات کر دیا گیا۔ظہیر احمد کو سیکشن افسر محکمہ بلدیات لگا دیا گیا۔ سید واجد علی شاہ کو سب رجسٹرار شالیمار ٹاون تعینات کردیاگیا۔
حکومت پنجاب نے گریڈ 17 میں ترقی پانیوالے افسران کی تعیناتی کردی۔ عامرمسعود کو اے سی ایچ آر چکوال ،حفیظ الرحمان خان کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر قصور ،ظفر عباس خان کو سیکشن افسر محکمہ داخلہ اور ظہیر احمد کو سیکشن افسر محکمہ بلدیات لگا دیا گیا ہے۔ جمشید گلزار کو سیکشن افسر محکمہ سوشل ویلفیئر ،ندیم گوہر کو سیکشن افسر محکمہ آبپاشی ،محمد شاہد محمود کو سیکشن افسر محکمہ داخلہ،اعظم شائیگان اعوان کو سیکشن افسر محکمہ ہاوسنگ اورمحمد ثاقب رسول کو سیکشن افسر محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن لگا دیا گیا ہے۔محمد تنویرالحسن کو سکیشن افسر محکمہ ریگولیشن ،امان اللہ نعیم کو سیکشن افسر محکمہ انسانی حقوق ،محمد جہانگیر کو سیکشن افسر محکمہ جنگلات،عامر شہزاد کو سیکشن افسر محکمہ معدنیات،شوکت اقبال کو سیکشن افسر محکمہ اوقاف لگا دیا گیاہے۔عمران صفدر کو سیکشن افسر محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ،محمد ذیشان احمد کو سیکشن افسر محکمہ آئی اینڈ سی،ذکا اللہ کو سیکشن افسر محکمہ انفارمیشن اور سید واجد علی شاہ کو سب رجسٹرار شالیمار ٹاون تعینات کردیاگیا۔فیاض احمد کو سیکشن افسر محکمہ ہیلتھ کیئر کام جاری رکھنے کا حکم دیاگیاہے۔ محمد امجد، شاہد حسین سپرا، محمدجہانگیر،محمد سعید، محسن عباس ، محمد مجتبیٰ منظور ، محمدارشاد، محمد ندیم اورمحمدعمران فانی کی خدمات اے سی ایس ہاوس جنوبی پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں۔