عابد چودھری: پنجاب میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے نظام کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ای چالان کا منصوبہ صوبے کے 19 شہروں تک پھیلایا گیا ہے، جس کا آغاز 2018 میں لاہور سے کیا گیا تھا۔
اب یہ نظام “سمارٹ سیف سٹی” کے نام سے سرگودھا، جھنگ، مظفرگڑھ، ملتان، سیالکوٹ، اوکاڑہ، میانوالی، اٹک، رحیم یار خان، گجرات، جہلم، مری، حسن ابدال، شیخوپورہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال اور قصور میں بھی فعال ہو گا۔
حکام کے مطابق مستقبل میں ای چالان پراجیکٹ کو صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی.
سیف سٹی اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 1 کروڑ 78 لاکھ 3 ہزار 159 شہریوں کو چالان جاری کیے جا چکے ہیں,ان چالانز سے مجموعی طور پر 3 ارب 58 کروڑ 45 لاکھ 56 ہزار 850 روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔
ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے ادا کرنا پڑیں گے۔