سٹی 42 : محکمہ کالج تعلیم نے ملازمین کے مالی مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری ایچ آر اینڈ اے سی ڈی کالج تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ محکمہ کالج تعلیم نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق کمیٹی میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کالج تعلیم ممبر کے طور پر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیکشن افسر جنرل ایڈمنسٹریشن کالج تعلیم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ملازمین کی تنخواہین الاؤنسز کی اسکورٹنی کرے گی، کمیٹی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر بھی غور کرے گی۔ کمیٹی مشاورت کرکے سفارشات سیکریٹری کالج تعلیم کو پیش کرے گی۔ سفارشات کو حتمی شکل دیکر محکمہ خزانہ کو منظوری کیلئے دی جائے گی۔