بلوچستان میں دہشتگردوں کا فوجی قافلہ پرحملہ، بھاری جانی نقصان

Pisni ormara, Pakistan Army, Ambush attack, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پسنی سے اورماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ 

افسوسناک واقعے میں 14 سپاہی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جمعہ 3 نومبر 2023 کو ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر گھات لگائےدہشت گردوں نے چھپ کرحملہ کیا۔ اس افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

اس واقعہ کے بعد سے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے. 

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو گرفتار کر کےانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں.  ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔