(ویب ڈیسک) یونان میں 5.1 شدت کےزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یونان میں زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3.7 کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کئے گئے۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو بلند عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔