ویب ڈیسک : شہباز گل نے عمران خان پر حملہ کرنے کا اعتراف کرنے اور اقبالی بیان دینے والے ملزم کو جعلی قرار دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے ٹویٹ کیا کہ جو وڈیو میں اقبالی بیان دکھایا جا رہا ہے اور فائرنگ والا بندہ۔ ان کے کپڑوں میں فرق ہے۔ قوم اتنی بے وقوف نہیں۔ شہباز گل نے ویڈیو بیان دینے والے ملزم کا بیان مسترد کردیا۔
جو وڈیو میں اقبالی بیان دکھایا جا رہا ہے اور فائرنگ والا بندہ۔ ان کے کپڑے فرق ہیں۔ قوم اتنی بے وقوف نہیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 3, 2022
کچھ لوگوں نے ملزم کا اقراری بیان لیکر فورا خاص میڈیا کو بھی پہنچا دیا۔
بیان کچھ چینلز حتی کہ پی ٹی وی پر بھی چلایا جا رہا ہے کچھ سمجھ آئی؟
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 3, 2022
اس کو مشہدی رنگ دینے کی کوشش ہے۔ یہ سیدھا سیدھا قاتلانہ حملہ ہے۔ اور ہم اس کا بدلہ لیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔ عمران خان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔