بھارت کیخلاف میچ سےقبل راشد خان نے افغان شائقین سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

Rashid Khan video viral
کیپشن: Rashid Khan video
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، پاکستان سے شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم آج بھارت کے ساتھ کھیلے گی، میچ سے قبل افغان کرکٹر راشد خان کی ایک ویڈیو منظرعام پر جس میں انہوں نے افغانستان کے شائقین سے اپیل کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، آج  افغانستان اور بھارت کے مابین مقابلہ ہوگا، میچ سے قبل افغان اسپنر راشد خان نے افغان شائقین سے اپیل کی ہے کہ صرف ٹکٹ والے افراد ہی سٹیڈیم میچ دیکھنے آئیں۔

اپنے آفیشل ٹویٹ اکاؤنٹ پر راشد خان نے ایک ویڈیو شیئر کی،ٹوئٹر ویڈیو میں وہ اپنی زبان میں شائقین کرکٹ سے مخاطب ہیں،ٹوئٹ میں لکھا کہ میں میچ کو لے کر بہت پرجوش ہوں لیکن گزشتہ ہفتے اسٹیڈیم کے حالات دیکھ کر کافی مایوس ہوا تھا۔ 

راشد خان نے مزید لکھا کہ اپنے قومی پرچم کو بلند کرنے اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے افغان کرکٹ شائقین کو قوانین کا احترام کرنا ہوگا اور میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید کر ہی اسٹیڈیم میں آنا ہوگا۔

واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران متعدد شائقین ٹکٹ کے بغیر پنڈال میں گُھس گئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer