وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت نے لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو "سیاسی بورڈ" بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو "سیاسی بورڈ" بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پاکستان تحریک انصاف کے کے تین سینئر رہنماؤں کے نام وزارت پاور ڈویژن کو ارسال کر دیئے گئے ہیں، چھ ممبران میں سے تین ممبرز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اعجاز ڈیال کا نام بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے ارسال کیا گیا ہے، اسی طرح تحریک انصاف کے سینئر رہنما طارق محمود چٹھہ اور عاصم شوکت کا نام بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے بھجوا دیا گیا ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل وفاقی کابینہ کی منظوری سے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کیلئے چند روز قبل چند افسران پر اعتراضات لگائے گئے تھے تاہم اعتراضات کی وجہ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی دوبارہ فہرست تیار کی گئی ہے۔

دوسری جانب پیپکو کے سینئر سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں لیسکو کے متعدد افسران کو گریڈ بیس اور اکیس میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی، لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز بشیر احمد کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی گئی، اسی طرح ڈائریکٹر ایم اینڈ ایس عامر یاسین، سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل مہراللہ یارخان اور سپرنٹنڈنگ انجینئراوکاڑہ سرکل محمد نعیم کو بھی گریڈ 20 دے دیا گیا۔

جنرل مینجر ٹیکنیکل معین الدین اور چیف انجینئر پلاننگ عمانوائل سردار کو گریڈ 21 دے دیا گیا, آئندہ چند روز میں افسران کی ترقیوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری ہوں گے،پالیسی کے مطابق افسران کو دیگرکمپنی میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer