ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ

چودھری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) چودھری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون، کہتے ہیں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے آپ کو اپنا لیڈر تسلیم کر لیا ہے۔

سٹی 42 کے ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے ملک کی سیاسی صورتحال پر مولنا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ شہبازشریف کا دھرنے میں کوئی کردار نہیں ان کی حیثیت تو ”جمعہ جنج نال“ والی ہے۔ شہبازشریف تو حادثاتی اور واقعاتی طور پر اپوزیشن لیڈر بن گئے، اب اصل اپوزیشن لیڈر تو مولانا فضل الرحمن ہیں، جنہوں نے دونوں بڑی جماعتوں کو اپنے پیچھے لگا لیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمن سے کہنا تھا کہ مفاہمت سے معاملات حل کرنے کی کوشش کریں وہ اس کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایسے باپ (مولانا مفتی محمود) کے بیٹے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے تھے اور ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے افہام و تفہیم سے معاملات کے حل پر یقین رکھتے تھے۔