چیئرمین ٹیوٹا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے

 چیئرمین ٹیوٹا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض) چیئرمین ٹیوٹا نے گریڈ 20 کی یاسمین مہرالنساء کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے باوجود ایچ آر منیجر تعینات کرنے کی بجائے جنرل منیجر اکیڈمکس تعینات کردیا۔

  چیئرمین ٹیوٹا نے وزیر اعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، وزیر اعلیٰ نے گریڈ 20 کی یاسمین مہرالنساء کو ایچ آر منیجر تعینات کرنے کے آرڈرز جاری کیے تھے، چیئرمین ٹیوٹا نے یاسمین مہرالنساء کو ایچ آر ایم تعینات کرنے کی بجائے جنرل مینجر اکیڈمکس تعینات کردیا، چیف آپریٹنگ آفیسر اختر عباس بھروانہ کے پاس ایچ آر منیجر کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں، ایچ آر منیجر کیساتھ جی ایم آپریشن کا اضافی چارج اختر عباس بھروانہ کے پاس ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ دو اضافی چارج ہونے کے باوجود ایچ آر منیجر کا چارج دینے کو تیار نہیں۔

دوسری جانب سی او او اختر عباس بھروانہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین کے حکم پر یاسمین مہرالنساء کی تعیناتی ہوئی ہے، افسران کی تعیناتیاں کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے ، یاسمین مہرالنساء نے خود جی ایم اکیڈمکس لگنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer