پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے

پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کا لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ، لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے پر پی ٹی آئی میں اختلافات، فیصلے پر سینیٹر ولید اقبال نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو خط لکھ دیا۔        

پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب نے لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے پر سیںیٹر ولید اقبال نے لاہور کی تقسیم پر پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم نہ کیا جائے، لاہور سیاست کا مین مرکز ہے، ایک ہی شخص قیادت کرے تو بہتر ہے۔

خط میں ولید اقبال نے لاہور کی قیادت کیلئے خود کو امیدوار بھی ڈکلیئر کیا ہے۔ لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر ولید اقبال نے خود سمیت 3 لوگوں میں امیدوار ظاہر کیا ہے۔ جن میں شیخ امتیاز اور محمد مدنی اور ان کا نام تجویز کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری جنرل لاہور کیلئے شیخ امتیاز اور محمد مدنی کا نام تجویز کیا گیا ہے۔