ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک لبیک کے سربراہ سمیت 400 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

تحریک لبیک کے سربراہ سمیت 400 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: City42 - Khadim Rizvi, Tahreek e Labaik
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احتجاج اور دھرنوں کا معاملہ، لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے400 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورپولیس نےتحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت   400 کارکنوں کیخلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ میں دہشتگردی، بغاوت،  ایم پی او 16 اور دفعہ144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمہ میں خادم حسین رضوی، پیرافضل قادری سمیت ظہیرالحسن، علامہ فاروق الحسن ودیگر کو نامزد کیا گیا۔

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور سمیت ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، لاہور میں سڑکیں، تعلیمی ادارے، مارکیٹیں، بازار، ایل ٹی سی اور میٹرو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن گزشتہ رات حکومت اور تحریک لبیک کے مابین  مذاکرات  کامیاب اور 5 نکاتی معاہدہ طے پانے کے بعد احتجاج اور دھرنے ختم ہوگئے۔لاہور کے حالات معمول پر آگئے ہیں۔

 
 

Sughra Afzal

Content Writer