سٹی 2 : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل میچ میں حیدر آباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پشاور زلمی نے دوسری مرتبہ ٹرافی جیت لی . پشاور زلمی کی کامیابی کے ساتھ ہی قذافی اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حیدر آباد کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18 اورز میں 129 رنز پر آوٹ ہوئی ۔ صائم ایوب 50 گیندوں پر 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد علی ، عرفان خان اور کوشال پریرا ایک ایک رنز بنا سکے، حیدر آباد کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ سکے، مارنس لیبوشین 20 اور حسان خان 12 رنز بنا سکے۔
حیدر آباد کنگز مین کے محمد علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حنین شاہ اور عاکف جاوید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پشاور زلمی کے ایرن ہارڈی56 ، عبدالصمد 48رنز بناکر نمایاں رہے۔
ایرون ہارڈی نے 4 ، ناہید رانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد باسط اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 588 رنز بنائے ۔

سفیان مقیم نے سب سے زیادہ 22 وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی نے دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی جیت لی
پہلی مرتبہ 2017 (PSL 2) — فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے ہرا کر چیمپئن بنے (ڈیرن سمی کی قیادت میں)۔
زلمی نے کئی بار فائنل کھیلا ہے (2017، 2018، 2019، 2021 اور اب 2026 میں پانچواں فائنل کھیلا )
آج (3 مئی 2026) PSL 11 کا فائنل حیدرآباد کنگزمین کے خلاف جیت کر زلمی نے دوسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آج کے اہم فائنل میچ میں پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ ٹاس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کی پچ تھوڑی کراس لگ رہی ہے ، بطور ٹیم جلد از جلد کنڈیشن کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ خرم شہزاد کی جگہ ناہید رانا کو شامل گیا ہے ۔
پشاور زلمی میں بابر اعظم (کپتان)، کوشال مینڈس ، محمد حارث ،ایرون ہارڈی ،مائیکل بریس ویل شامل ہیں۔ فرحان یوسف، عبد الصمد، افتخار احمد, ناہید رانا، سفیان مقیم اور محمد باسط علی ٹیم کا حصہ ہیں ۔
حیدر آباد کنگز مین میں مارنس لیبو شین (کپتان)، معاذ صداقت ، صائم ایوب ،عثمان خان، کوشال پریرا شامل ہیں۔ گلین میکسویل ،عرفان نیازی ،حسان خان، حنین شاہ ،محمد علی اور عاکف جاوید ٹیم کا حصہ ہیں ۔