سٹی 42 : پی ایس ایل سیزن 11 فائنل کی تمام ٹکٹس فروخت، قذافی اسٹیڈیم آج فل ہاؤس ہوگا۔
فائنل میچ میں پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہیں۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا، ٹاس ساڑھے سات تک ہوگا۔
پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم جبکہ حیدر آباد کنگز مین کی قیادت مارنس لابوشین کررہے ہیں۔ پشاور زلمی 2017 کے بعد دوبارہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔ جبکہ حیدرآباد پہلے سیزن کو یادگار بنانے کی کوشش میں۔
میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ واک تھرو گیٹ نصب، سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔
شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود ہے۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے گی، جبکہ رنر اپ کو 2 لاکھ ڈالر ملیں گے۔