ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی مدمقابل، قذافی اسٹیڈیم میں میلہ سج گیا

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی مدمقابل، قذافی اسٹیڈیم میں میلہ سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل سیزن 11 کے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے شائقین  جوق در جوق اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

شائقین کرکٹ فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں اور بابر اعظم سے شاندار کارکردگی کی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب میں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جس سے ایونٹ کی رونقیں مزید بڑھ جائیں گی۔

ادھر لبرٹی چوک پر بھی شائقین کرکٹ کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے مداح اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے لیے پرعزم نظر آتے ہیں شائقین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی رونق نے لاہور کے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا ہے۔