ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شائقین کرکٹ کوشش کریں کہ بروقت اسٹیڈیم پہنچیں: سلمان نصیر

شائقین کرکٹ کوشش کریں کہ بروقت اسٹیڈیم پہنچیں: سلمان نصیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا ہے کہ فائنل میچ سے قبل پرفارمنسز ہوں گی، شائقین کرکٹ کوشش کریں کہ بروقت اسٹیڈیم پہنچیں ۔ 

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔  

گزشتہ روز اپنے بیان میں سلمان نصیر نے کہا تھا کہ شائقین اختتامی تقریب سے لطف اندوز ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اپنی نشستیں سنبھال لیں، فائنل میچ کے باعث سڑکوں پر رش متوقع ہے لہذا شائقین گھروں سے جلد روانہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کی سہولت کے لیے قذافی سٹیڈیم کے لبرٹی گیٹ اور فیروزپور روڈ گیٹ پر اضافی انٹری پوائنٹس قائم کر دیے ہیں۔ جلد سٹیڈیم پہنچنے والے شائقین کو کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔