علی بھٹہ: فیصل آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائز ڈاکوؤں کے لیے آسان ہدف بن گئے، رواں سال 2026 کے دوران ڈکیتی کی 23 وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وارداتوں کے دوران ڈاکو متعدد ڈیلیوری بوائز سے نقدی اور پیزے چھین کر فرار ہو گئے تھانہ صدر کے علاقے میں 4، ساندل بار میں 2، کھرڑیانوالہ میں 2 اور بلوچنی میں بھی 2 وارداتیں پیش آئیں۔
اسی طرح تھانہ صدر سمندری اور تھانہ رضا آباد کے علاقوں میں 2،2 جبکہ سٹی جڑانوالہ، صدر تاندلیانوالہ، غلام محمد آباد، پیپلز کالونی اور سرگودھا روڈ کے علاقوں میں ایک، ایک واردات رپورٹ ہوئی۔
مزید برآں تھانہ منصور آباد، ملت ٹاؤن، بٹالہ کالونی اور ٹھیکری والا کے علاقوں میں بھی ڈیلیوری بوائز کو لوٹا گیا۔
پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔