افشاں رضوان: ایکسپو سینٹر میں جاری پاکستان لائف سٹائل فرنیچر نمائش اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی، جہاں آخری روز بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفسیلات کے مطابق نمائش میں فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ آنے والے شہریوں نے جدید اور منفرد ڈیزائنز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تین روزہ نمائش میں 100 سے زائد برینڈز نے ایک ہی چھت تلے اپنی مصنوعات پیش کیں۔
نمائش میں صوفہ بیڈز، کارپٹس، ڈیکور آئٹمز اور دیگر سٹائلش فرنیچر شہریوں کی توجہ کا مرکز رہے جبکہ صارفین کیلئے 40 فیصد تک شاندار ڈسکاؤنٹس بھی فراہم کیے گئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک ہی جگہ پر معیاری اور جدید طرز کا فرنیچر مناسب قیمتوں پر دستیاب ہونا خوش آئند ہے۔
نمائش میں پیش کیے گئے خوبصورت اور جدید ڈیزائنز نے شہریوں کو خاصا متاثر کیا اور آخری روز بھی خریداروں کا رش برقرار رہا۔