طاہر جمیل : قذافی سٹیڈیم میں ستھرا پنجاب لاہور کی آپریشن ٹیموں نےفائنل میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم اور اطراف میں صفائی دھلائی کا کام مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گرینڈ ایونٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈکلیئر کر دیا گیا ہےفائنل میچ میں 250 سے زائد ورکرز، 8 واشر گاڑیاں صفائی کے عمل میں مصروف ہیں پی ایس ایل میچز کے دوران ہر انکلیوژر میں 15 ورکرز، ایک سپر وائزر ڈیوٹی پر تعینات ہونگے جبکہ 50سے زائد صفائی ورکرز قذافی سٹیڈیم کے اطراف ،پارکنگ ایریاز میں صفائی یقینی بنا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق 200سے زائد ورکرز، 15 سپروائزرز، فائنل میچ کے دوران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں2واٹر باؤذرزقذافی سٹیڈیم کے اطراف پانی کا چھڑکاؤ جاری رکھیں گے جبکہ مکینیکل سویپرز کی مدد سے قذافی سٹیڈیم آنے اورجانے والے راستوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔