ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت مہنگا

 برائلر گوشت مہنگا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 533 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 354 روپے جبکہ پرچون ریٹ 368 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم شہر میں گوشت کی فروخت کے حوالے سے اوورچارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مختلف علاقوں میں دکاندار سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برائلر گوشت مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ بعض مقامات پر دکاندار "صافی گوشت" کے نام پر گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، جس سے شہریوں کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 246 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے جبکہ انڈوں کی ایک پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 260 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور گرانفروشی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔