ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور)بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کےجواب میں پاکستان نے دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے دشمن کو باز رہنے کی تنبیہ کی۔

 پاکستان نے 3 مئی 2025 کو جنگی مشق “انڈس” کے تحت ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کر کے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تجربہ دشمن کو واضح پیغام دینے کے لیے کیا گیا کہ پاکستان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

 ابدالی میزائل سسٹم زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے، ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کا دوٹوک پیغام دیا۔

 اس کامیاب تجربے نے نہ صرف میزائل کی کارکردگی کو جانچا بلکہ اس کے جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پہلوؤں کی بھی تصدیق کی گئی۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاعی نظام کی جانچ سے ہی بھارت کے فالس فلیگ جیسے ہتھکنڈوں کا منہ توڑ جواب دیکراسے خاموش کرادیا۔

 ماہرین کے مطابق  پاکستان نے ثابت کر دیا کہ پاک افواج کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت ملکی سلامتی کے تحفظ اور مؤثر دفاعی صلاحیت کے حامل ہیں ۔