سٹی42: خود چھیڑی ہوئی پروپیگنڈا کی جنگ میں انڈیا کی کرکری ہو گئی۔
خود چھیڑی ہوئی پروپیگنڈا کی جنگ میں انڈیا کی اس وقت کرکری ہو گئی جب بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے شرم ناک طرز عمل کے بعد یہ ہوا کہ کسی ٹیکنالوجی گِیگ geek نے پاکستان کا ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔
اچانک یوٹیوب کے انڈین چینلز پر نمودار ہونے والے اس ملی نغمہ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے
یہ ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب پر اشتہار کی حیثیت سے نشر ہو رہا ہے۔ انڈیا کے یو ٹیوب چینل اس ایڈ کی ٹارگٹ آڈئینس ہیں۔ انڈین ویب سائٹس کے ویور جب کوئی کلپ دیکھتے ہین تو ساتھ میں انہیں پاکستانی ملی نغمہ سسنے کو ملتا ہے۔
پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر کروانے کے اس سادہ طریقہ کو لے کر سوشل پلیٹ فارمز پر بھارت کی نریندر مودی سرکار کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
بھارتی یوزرز نے بھی اس واقعہ کو لے کر انڈیا کی حکومت کی نام نہاد بلیک آؤٹ پالیسی کا مذاق اڑایا۔
پاکستان بیانیہ کی جنگ میں واضح برتری حاصل کر رہا ہے جس مین پاکستان کاتھوڑا اور اندیا کی نریندر مودی سرکار کے جھوٹے بیانیہ کی کمزوری کا زیادہ حصہ ہے۔