ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ماہ کے دوران 16 ہزار سے زائد گرفتاریاں

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ماہ کے دوران 16 ہزار سے زائد گرفتاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران مختلف اضلاع سے 16 ہزار 413 منشیات فروش گرفتار کرلیے۔ 

منشیات فروشوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 316 مقدمات درج کئے گئے۔  پولیس ریکارڈ سےمعلوم ہوا ہے کہ لاہور ریجن سے 3035 منشیات فروش گرفتار، 3002 مقدمات درج ہوئے، جبکہ شیخوپورہ ریجن سے 1001، گوجرانوالہ ریجن سے 1497 منشیات فروش گرفتار کئے گئے، گجرات ریجن سے 1171، راولپنڈی ریجن سے 1155 منشیات فروش قانون کی گرفت میں آئے، اس کے علاوہ سرگودہا ریجن سے 846، فیصل آباد ریجن سے 1934 منشیات فروش پکڑے گئے۔ 

 پولیس ریکارڈ کے مطابق ملتان ریجن سے 2024، ساہیوال ریجن سے 1267 منشیات فروش گرفتار ہوئے، ڈیرہ غازی خان ریجن سے 1256، بہاولپور ریجن سے 1227 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ منشیات فروشوں سے 789 کلو 233 گرام ہیروئن، 497 کلو 973 گرام افیون برآمد ہوئی، مختلف اضلاع میں گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں سے 9978 کلو 964 گرام چرس برآمد کی گئی، اسکے علاوہ منشیات فروشوں سے 2 لاکھ 78 ہزار 495 لیٹر شراب، 26 ہزار 214 لیٹر بھنگ بھی برآمد ہوئی ۔