ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت کشیدگی پر یورپین یونین کا اہم موقف

پاک بھارت کشیدگی پر یورپین یونین کا اہم موقف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یورپین یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

یہ بات یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہی۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے بتایا کہ انہوں نے آج پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ 

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی تشویشناک ہے، میں دونوں فریقوں پر زور دیتی ہوں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھائیں، کشیدگی میں اضافہ کسی کی بھی مدد نہیں کرتا۔