ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ذمہ داری کے ساتھ آزاری اظہار کے لئے کوشاں صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے آزادی اظہار کیلئے شہید ہونے والے برصیغر کے پہلے صحافی مولوی محمد باقر کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے دور آمریت میں حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔مثبت تبدیلی کے لئے آزادی صحافت کےلئے احساس زمہ داری ضروری امرہے۔ شفافیت ،صحت مند جمہوریت اور باشعور عوام کے لئے آزادی اظہار ضروری امر ہے۔ حکومت پنجاب صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔