معروف پاکستانی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی، تصاویر وائرل

معروف پاکستانی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی، تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ مدیحہ امام نے خاموشی سے شادی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ مدیحہ امام نے مداحوں کو  اپنی شادی کی خوشخبری سنائی، اداکارہ نے بتایا کہ شادی یکم مئی 2023 کو ہوئی تاہم اداکارہ نے شہر اور اپنے دلہا کا تذکرہ نہیں کیا۔

مدیحہ امام نے مزید کہا کہ ’وہ نئی زندگی کی شروعات پر ہم دونوں کو دعاؤں میں رکھیں‘۔ مداحوں نے اداکارہ کو شادی کی مبارک باد دی اور اُن کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ امام کو ساتھی اداکاراؤں ماورا حسین، عائزہ خان، اربیہ حبیب سمیت دیگر نے بھی نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer