(ویب ڈیسک)پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز ہوا تو فخر زمان صرف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپننگ بلے باز امام الحق اور بابر اعظم کے درمیان سنچری پارٹنرشپ نے ٹیم کے لیے بڑے اسکور کی بنیاد ڈالی۔ بابر اعظم اپنی 26ویں نصف سنچری بنانے کے بعد 145 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 54 رنز اسکور کیے۔
نئے آنے والے بلے باز عبداللّٰہ شفیق آج بھی متاثر کن پرفارمنس نہ دے سکے اور صرف 19 رنز کے مہمان ٹھرے، تاہم دوسری جانب موجود امام الحق محتاط انداز میں رنز بناتے رہے۔ امام الحق 90 کے اسکور پر ایڈم ملن کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور سنچری نہ بناسکے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آغا سلمان نے بالترتیب 32، 31 رنز بناکر ٹیم کے اسکور کو بہتر اسکور پر لا کھڑا کیا۔