ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار!! کورونا وائرس پھر سر اٹھا سکتا ہے، احتیاط برتیں

 خبردار!! کورونا وائرس پھر سر اٹھا سکتا ہے، احتیاط برتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) خبردار کورونا وائرس پھر سر اٹھا سکتا ہے، احتیاط برتیں، معروف ماہر امراض ناک کان و گلا پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیا کہتے ہیں رش والی جگہوں پر ماسک لازمی استعمال کریں اور شہری کورونا  سے بچاو کیلئے ویکسین لازمی لگوائیں۔

کورونا وائرس کی شرح میں کمی کے باوجود اس کے دوبارہ سر اٹھانے کا خطرہ بدستور موجود ہے، معروف ماہر امراض ناک کان و گلا پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیا کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد ہے، اس لئے شہری عید پر احتیاط برتیں، خاص طور پر رش والی جگہوں پر ماسک استعمال کریں اور ویکسین ضرور لگوائیں۔

 پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیا کا مزید کہنا تھا کہ عید پر ٹھنڈی اور کٹھی چیزیں کھانے سے پرہیز کیا جائے تاکہ گلے اور پیٹ کے امراض سے بچا جاسکے ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔