ویب ڈیسک : آصف علی ذرداری نے کہا کہ الحمدللہ ہمیں پچاس فیصد کامیابی ملی ہے۔ ا ب خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں بھی کامیاب ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق عید الفطر پر سابق صدر آصف علی ذرداری نے کارکنوں سے ذرداری ہاؤس نواب شاہ میں خطاب کے دوران کہا کہ حق کی فتح ہوتی ہے لیکن مشکلات آتی ہیں ۔اسلام آباد میں 50فیصد کام کرکے آیا ہوں۔باقی 50فیصد کام ابھی کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالت اچھے ہورہے ہیں، الحمدللہ ہمیں پچاس فیصد کامیابی ملی ہے۔سابق صدر نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو شکوہ ہے کہ میں کم آتا ہوں۔ اب آنا جانا لگا رہے گاآپ لوگ کہتے ہیں یہاں کم آتے ہیں۔اگر میں یہاں ہی رہوں تو یہ فتح کیسے ہوگی
سابق صدر آصف ذرداری نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ عید منانے آیا ہوں۔ابھی خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں بھی کامیاب ہوں گے۔انشاء اللہ چاروں صوبوں میں ہماری ہی فتح ہوگی۔
Offered #EidUlFitr Prayers with Big Boss Ex-President @AAliZardari Asif Ali Zardari at Zardari House Nawabshah pic.twitter.com/XN2BbsBKnS
— Zafar Ali PYO (@ZaffarAliJamali) May 3, 2022