بھارت میں تباہی مچانے والا وائرس لاہور پہنچ گیا

بھارت میں تباہی مچانے والا وائرس لاہور پہنچ گیا
کیپشن: Indian virus in Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:خبردار!! ہوشیار, وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق ممکنہ طور پر بھارت میں تباہی مچانے والا وائرس لاہور آچکا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے.
 ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق اس وائرس سے بچاؤ کا واحد طریقہ مکمل ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا اور ویکسینیشن لگانا ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ انڈیا سے وائرس پاکستان نہیں آ سکتا کیونکہ انڈین وائرس یو اے ای کے ذریعہ پاکستان بآسانی آ سکتا ہے, جب شروع میں وائرس وہان میں آیا تھا تو کوشش کی گئی تھی کہ یہ وائرس وہان تک رک جائے, پھر کوشش کی گئی کہ یہ وائرس چائنہ تک رک جائے, لیکن یہ وائرس دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں پھیل گیا۔

ان وائرس سے بچنے کاواحد حل ایس او پیز پر عملدرآمد ہے، دوسرا جتنا ہوسکے ایکسرسائز کریں روزے رکھیں، پھل اور سبزیاں کھائیں کیونکہ ان سے ہی آپ کی قوت مدافعت مضبوط ہوگی، جبکہ چائنیز ویکسین جو حکومت کی طرف سے لوگوں کو لگ رہی ہے اس سے آپ 75 فیصد وائرس سے بچ سکتے ہیں لیکن خطرناک بیماری سے سو فیصد یہ ویکسین آپ کو بچاتی ہے۔

 ڈاکٹر جاوید اکرم نے خبردار کیا کہ  زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوائیں، خدا کے لئے سموسے پکوڑے کھانا رمضان میں چھوڑ دیں، ایک تو یہ آپ کی صحت خراب کرتے ہیں اور دوسرا جب آپ بازار سے سموسے پکوڑے لینےجاتے ہیں تو وائرس بھی اپنے ساتھ گھر لے آتے ہیں.

Malik Sultan Awan

Content Writer