جیکی شروف کی بیٹی کرشنا شروف کے ہمراہ سوئمنگ کی ویڈیو وائرل

کرشنا شروف
کرشنا شروف

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار جیکی شروف  کی بیٹی کرشنا شروف کے ہمراہ سوئمنگ کرتے ویڈیو  سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بھارت کے نامور اداکار جیکی شروف کی بیٹی اور ٹائیگر شروف کی بہن کرشنا شروف اپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، اب ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے والد جیکی شروف کے ہمراہ سوئمنگ پول میں موجود ہیں۔

واضح رہےکہ کچھ عرصہ قبل کرشنا شروف نے ٹائیگر شروف کو اپنے کندھوں پر اٹھانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، ساتھ ہی انہوں نے جِم میں بھائی کے ساتھ کی جانے والی پریکٹس کی مختصر ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔ بہن بھائی کی پیار بھری ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا، جسےاب تک 41 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔