مارکیٹوں اور بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

 مارکیٹوں اور بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں کو مرحلہ وار کھولاجائےگا، زوننگ کرکے مارکیٹوں اور بازاروں کو مخصوص دن اور مخصوص اوقات میں کھولنے کی تجویز زیرغور ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپٹما کے سربراہ گوہراعجاز کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجر برادری کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی ہے، ہمارا مقصد عام آدمی کی مشکلات کا ازالہ ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  پنجاب میں مرحلہ وار کا روبار کی اجازت دینے کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں، صنعتکاروں اور تاجربرادری کو وضع کردہ ہدایات پرعملدرآمد کرنا ہوگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پرانڈسٹری کوبند کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے مزید کہا کہ روڈ سیکٹراور بلڈنگ کےعلاوہ کنسٹرکشن سے متعلقہ دیگرانڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایکسپورٹ سیکٹر سے منسلک فیڈنگ انڈسٹری کو بھی کھولا جائےگا، تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےمارکیٹیں اور بازار کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوران ملاقات گوہراعجاز نےوزیراعلیٰ سردار پنجاب عثمان بزدار کی تعریف  کی اور کہا  وزیراعلیٰ نے کورونا وبا میں فرنٹ لا ئن پر کام کرکےعوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے، صنعتکاروں اور تاجر برادری کےمسائل کےحل کے لیےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

ملاقات کرنے والوں میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ، عدیل بشیر، احمد ظفر، پرویز لالہ،اکبر شیخ، ایس ایم نبیل اور دیگر شامل تھے جبکہ صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، فیاض الحسن چوہان، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ عمران،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer